Daily Such
Online/Digital
Actions
Media Outlet details
| Scope | Local |
|---|---|
| Language | Urdu |
| Country | Pakistan |
|
Similarweb UVM |
Request pricing |
|
Comscore UVM |
Request pricing |
Recent Articles
Search Articlesسینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیزمیں ’’ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمالات‘‘ کے عنوان سے ایک گول میز اجلاس کا انعقاد
سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (کَیس)، لاہور نے ’’ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمالات‘‘ کے عنوان سے ایک گول میز اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ماہرین، اساتذہ، طلبہ اور دانشور شریک ہوئے۔ کَیس ایک خود مختار تھنک ٹینک ہے جو قومی سلامتی کے وسیع تر تناظر میں علمی و تحقیقی نشستوں کا اہتمام کرتا ہے۔ مقررِ خصوصی ڈاکٹر انصر پرویز، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایٹمی توانائی کی مزاحمت اس کے خطرات کے باعث نہیں بلکہ رابطے کے دیرینہ خلأ کی وجہ سے سامنے آتی ہے۔...
ادب کی بےنصیب نسل .. ادب کا بچھڑتا رشتہ
ہم ایک ایسی نسل میں سانس لے رہے ہیں جس نے نئی دنیا کو خوش آمدید تو کہا، لیکن اس راستے میں سب سے پہلے جس چیز کو پیچھے چھوڑا، وہ “ادب” تھا۔ یہ وہی نوجوان نسل ہے جو دنیا بھر کی خبریں اور معلومات ایک کلک پر حاصل کر لیتی ہے، مگر غالب، فیض اور اقبال جیسے نام اس کے لیے بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔ جسے نئے گانوں کے بول تو یاد ہیں، لیکن “لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” جیسے الفاظ اجنبی لگتے ہیں۔ ادب کو زندگی سے یوں الگ کر دیا گیا ہے جیسے وہ کسی پرانے وقت کی چیز ہو۔ اب نہ وہ کلاس میں گفتگو کا حصہ ہے، نہ...
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد کٹ لگ گیا
اسلام آباد(صدام حسین)امریکا کی عالمی اداروں کوفنڈنگ میں کمی کے انسداد پولیو اقدامات پر منفی اثرات سامنے آنے لگے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا۔پاکستان کو گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو جنیوا کے ذریعے فنڈنگ ملتی ہے، پاکستان میں انسداد پولیو پر سالانہ 25 کروڑ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔ 80 فیصد رقم یوایس ایڈ،یونیسف،ڈبلیو ایچ او،بل گیٹس،دیگر تنظیمیں دیتی ہیں۔ پاکستان کے دوست ممالک بھی انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے ہیں۔ وزارت صحت نے عالمی فنڈنگ کم ہونے کے بعد...
پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی استعداد کار کے فروغ کے لیئے اپنی تمام تر کوششیں اور تعاون جاری رکھے گی : ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
اسلام آباد : عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ مہند غالب محمد رادی الاسدی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون کے اِمکانات، بالخصوص تربیت، دوطرفہ صلاحیتوں کے فروغ اور مشترکہ تعاون کے ذریعے ہوابازی کی صنعت میں ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ مہند غالب محمد رادی الاسدی کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر...
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ پاکستان میں مشترکہ تربیتی اقدامات میں حصہ لینے کے لئے بے تاب
Your email address will not be published. Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی
اسلام آباد (صدام حسین)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی،ترمیمی ایکٹ سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزاور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے،خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت...
سکھ کمیونٹی کا بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین
لاہور (نمائندہ خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے ہنگامی دورے کے موقع پر یقین دلایا تھا کہ سکھ برادری کی تمام عبادت گاہوں کی جلد از جلد مکمل بحالی یقینی بنائی جائے گی۔ جس پر سکھ کمیونٹی نے دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت اقدامات نے ہزاروں زندگیوں کو محفوظ بنایا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور / پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش...
اقوام متحدہ کمزور ہوگئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، عرفان صدیقی
کوپن ہیگن/ ڈنمارک(ویب ڈیسک)”اقوام متحدہ جیسے اداروں کا کمزور اور غیرموثر ہوجانا عالمی امن کے لئے نیک شگون نہیں، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے،یوکرین روس جنگ کے تناظر میں یورپی ممالک اپنی سلامتی کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں، پاکستان کو بھی سلامتی کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈینش لبرل پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ڈنمارک اسمبلی کی خارجہ پالیسی قائمہ کمیٹی کے سربراہ کرسچئن...
خواجہ آصف نے سیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پراجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لئے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے، شاندار استقبال
اسلام آباد/بیجنگ:وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے اس دورے میں تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور بیجنگ میں چینی عوامی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ اور دیگر سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی منسٹر اور سیکریٹری سن میجن اور تیانجن میونسپل...