ummat.net
Newspaper
Actions
Media Outlet details
| Scope | Local |
|---|---|
| Language | Urdu |
| Country | Pakistan |
|
Similarweb UVM |
Request pricing |
|
Comscore UVM |
Request pricing |
Recent Articles
Search Articlesپیٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل 3 روپے47 پیسے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد: حکومت نے اگلے ایک روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک روز یعنی 18 ستمبر کیلیے ہو گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور...
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو دوبارہ اڈیالہ جیل لے گئی۔عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں...
ترکی کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالین کا دورہ اسلام آباد، اہم امور پر تبادلہ خیال
ترکی کے قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالین نے کابل اور قندھار کے دورے کے بعد اسلام آباد کا اہم دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ترک سرکاری میڈیا اور انقرہ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق دورہ اسلام آباد کے دوران ترک انٹیلی جنس چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انٹر...
ذخیرہ اندوزوں سے ضبط گندم میں خوردبرد، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افسران معطل
کراچی:ذخیرہ اندوزوں سے ضبط کی گئی گندم میں خوردبرد پر اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار اور فوڈ کنٹرولر سمیت 4 افسران معطل کر دیئے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے چاروں افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق معطل افسران گندم کی مبینہ خوردبرد، بدانتظامی اور بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے، اسسٹنٹ کمشنر سوبھودیرو شاہ محمد اور مختیارکار سوبھودیرو وقار شیخ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیرپور مشتاق احمد...
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان دورہ، جدید الیکٹروبس سروس کا باقاعدہ افتتاح
لاہور اور ملتان کے نمائندے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کا دورہ کیا اور شہر میں جدید الیکٹروبس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں اور سفر کرتے ہوئے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں۔ اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار عوامی استقبال کیا گیا جہاں ہزاروں بچے، نوجوان، طلبہ اور بزرگ سڑکوں پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے گاڑی سے...
10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بے بنیاد : اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگر مستقبل میں کسی...
سانحہ پمز نرسری، ڈاکٹر انیزہ جلیل 4 ماہ کے لیے معطل
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نرسری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد انتظامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وزارت قومی صحت نے سانحے کے تناظر میں پمز کی اسسٹنٹ پروفیسر جنرل میڈیسن ڈاکٹر انیزہ جلیل کو 120 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق، وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق، سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ...
ن لیگ پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرکے دکھائے،سیاست چھوڑ دوں گا:سہیل آفریدی
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑا جلسہ کرکے دکھایا جائے تو وہ سیاست چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ جلسے کے لیے پنجاب کے کسی بھی شہر کا انتخاب مسلم لیگ (ن) خود کرے جبکہ پی ٹی آئی کے لیے بھی اپنی مرضی کا کوئی شہر منتخب کرلے۔ دن، تاریخ اور وقت بھی مسلم لیگ (ن) خود طے کرے، شرط صرف یہ ہے کہ دونوں جماعتوں کو مکمل اور یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔...
پاسداران انقلاب کا قشم میں امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ
تہران:ایران کے پاسداران انقلاب نے قشم کی فضائی حدود میں امریکی فوج کا ایم کیو۔9 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 12 منٹ پر ’جدید فضائی دفاعی نظام‘ کی مدد سے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ بیان کے مطابق تباہ کیا گیا ڈرون امریکی فوج کی ملکیت تھا اور اسے قشم میں نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ اس نوعیت کا 53 واں امریکی ڈرون ہے جسے ایرانی افواج نے تباہ کیا ہے۔ امریکی حکام...
طائف میں ’حوثی ڈرون‘ کا ملبہ گِرنے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی شدید زخمی
طائف:سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) کا کہنا ہے کہ فضا میں تباہ کیے گئے ایک ڈرون کا ملبہ طائف شہر پر گِرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فضا میں تباہ کیا گیا ڈرون حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص یمنی شہری ہے جبکہ زخمی ہونے دو افراد میں ایک...