Is this you? As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.
Claim your profile
Articles by Aqsa Khursheed
غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینتل کونسل کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے یہ فیصلہ 14 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جب کہ کونسل کے فیصلے کے بعد غیرملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے...
پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کرگئی
پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچائی گئی نومولود بچی بھی شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نومولود بچی 26 اگست کو پمز اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور آتشزدگی کے بعد زیرعلاج رہی۔ بچی کی موت دل اور سانس رکنے کے باعث ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار تھی، تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو پمز کے مدر اینڈ...
پمز سانحہ: ایک روز بعد بھی آگ لگنے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو 24 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی مختلف رپورٹس اور حکام کے بیانات میں آگ لگنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں، جس کے باعث کئی اہم سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔ بدھ کی صبح اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زچہ و بچہ وارڈ کی نرسری میں آگ بھڑکی، جس کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں...
سانحہ پمز: اسپتال کے اعلیٰ افسران سمیت 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، کمیٹی کی جانب سے پمز کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے پمز کے مختلف شعبوں میں تعینات اسٹاف کے بیانات ریکارڈ کیے، جبکہ پمز ہیلتھ مینجمنٹ کے عملے سے بھی تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ کمیٹی نے متعلقہ ملازمین سے واقعے سے متعلق تحریری بیانات بھی طلب کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے پمز میں نصب سی سی...
پمز آتشزدگی پر وزیراعظم کا اظہارِ برہمی، وفاقی سیکریٹری صحت کوعہدے سے ہٹا دیا
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام اور اسلام آباد انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے، جبکہ وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکام کے مطابق کمیٹی کے سربراہ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان ہوں گے، جبکہ...
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور ہری پور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے...
سینیٹ میں افغانستان کی دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ نے مغربی سرحد پر افغانستان کی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قراراد منظور کر لی۔ قرارداد میں سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے افغان طالبان کے طرزِ عمل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے ایوان بالا میں پیش کی۔ متن کے مطابق سینیٹ نے دراندازی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔...
ملک بھر میں کل سے بارش اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری
محکمہ موسمیات نے کل 31 جنوری سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت کے باعث شہریوں اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دوسری طرف این ڈی ایم اے نے 31 جنوری سے 4 فروری تک موسمی صورت حال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی وشمالی علاقوں میں داخل ہوگا، جو تین فروری تک برقرار رہے گا، 31 جنوری سے تین فروری کے دوران شمالی بلوچستان، شمالی...
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر
ملک کے مختلف حصوں میں سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم مجموعی طور پر خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بالائی علاقوں...
محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت کے باعث شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 جنوری سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جو 3 فروری تک برقرار رہے گا۔ 31 جنوری سے تین فروری کے دوران شمالی بلوچستان، شمالی علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے...
علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف مقرر
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیرتارڑ، رانا ثنا، طارق فضل نے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر بننے پر راجا ناصرعباس کو مبارکباد پیش کی۔ دیگرسینیٹرزنے بھی راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ یہ فیصلہ سینیٹ کے رولز اور قوانین کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ شبلی فراز کی نشست خالی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس کے...
کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 30 دسمبر کو شہر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران...
اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ، پنجاب میں موٹر ویز بند
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران شدید سردی پڑنے کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
Show More
loading
Actions
Is this you?
As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.Get in touch with Aqsa
Contact Aqsa, search articles and posts on X, monitor coverage, and track replies from one place.
Learn more about Muck Rack