Is this you? As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.
Claim your profile
Articles by Fahad Bashir
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
حنا جاوید قتل کیس میں تشدد کی مزید تصاویر اور اصل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں مقتولہ کے جسم پر تشدد اور متعدد سنگین زخموں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے کیس پر غور کے لیے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او اور مقتولہ کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات تھے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔ حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر...
Laiba Ijaz fraud case suspect killed in alleged police encounter
A suspect in the fraud case linked to the alleged suicide of university student Laiba Ejaz was killed after his accomplices allegedly opened fire on a police team in Islamabad, police said on Tuesday. The suspect, identified as Nauman, was being taken to a location for recovery of evidence on his identification when two unidentified men riding a motorcycle opened fire on the police team in the jurisdiction of Ramna police station.
اسلام آباد: لائبہ اعجاز خودکشی کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اسلام آباد میں طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے کیس میں زیرحراست ملزم نعمان پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اسلام آباد میں طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے کیس میں زیرحراست ملزم نعمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ٹیم ملزم نعمان کو اس کی نشاندہی پر برآمدگی...
حنا جاوید کیس: مبینہ قتل سے پہلے میاں بیوی کے درمیان کیا ہوا؟ گرفتار ملازم کے انکشافات
حنا جاوید قتل کیس میں گرفتار گھریلو ملازم ذیشان ارشد کے والد محمد ارشد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کے مقدمے میں پھنسا کر سارا الزام اس پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق ذیشان نے جیل میں ملاقات کے دوران بتایا کہ واقعے کی رات مقتولہ حنا جاوید اور ان کے شوہر فیصل اصغر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ محمد ارشد کے مطابق ان کا بیٹا گزشتہ سات ماہ سے حنا جاوید کے گھر ملازمت کررہا تھا اور گرفتاری کے بعد ان کی ذیشان سے جیل میں دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ذیشان نے بتایا کہ 20 اگست...
Laiba suicide case: Police uncover nine more alleged job frauds
Police investigating the alleged suicide of International Islamic University Islamabad (IIUI) gold medallist Laiba Ijaz have uncovered nine more alleged fraud cases involving the prime suspect, Noman, who is accused of taking money from people on the pretext of securing them government jobs. According to police sources, Noman allegedly collected millions of rupees from multiple people by promising them government employment and providing fake appointment letters.
لائبہ خودکشی کیس: ملزم نعمان کے مزید 9 فراڈ سامنے آگئے
طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مرکزی ملزم نعمان کی جانب سے مزید 9 افراد کو نوکری دلوانے کے بہانے لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نعمان نے سرکاری ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دے کر متعدد افراد سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں تقرری کے جعلی خطوط بھی فراہم کیے۔ متاثرین کو نوکری ملنے کی امید دلائی گئی، تاہم بعد میں فراہم کردہ دستاویزات جعلی نکلیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے...
Laiba Ijaz case: Suspect faces another fraud allegation involving Rs8.5 million
A new fraud allegation has emerged against Muhammad Nauman, the suspect being investigated in connection with the alleged suicide of International Islamic University Islamabad gold medallist Laiba Ijaz, with a family in Mansehra accusing him of taking Rs8.5 million on the promise of securing government jobs for six children. According to police, the suspect allegedly collected the money from the family and provided appointment letters that later proved to be fake when the documents were verified.
لائبہ خودکشی کیس: ملزم کے خلاف 85 لاکھ کے فراڈ کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں زیرِ تفتیش ملزم نعمان کے خلاف مانسہرہ میں بھی دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہونے اور اسے اشتہاری قرار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ایک خاندان کے چھ بچوں کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کے وعدے پر 85 لاکھ روپے وصول کیے اور انہیں تقرری کے جعلی خطوط دیے۔ لیکن متاثرہ خاندان نے جب ان دستاویزات کی تصدیق کرائی تو وہ جعلی نکلیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے نعمان اور اس کے...
لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی واقعے کا مقدمہ درج
گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں ان کے والد کی مدعیت میں تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے مطابق ایک ایجنٹ نے لائبہ کو امریکا کا اسٹڈی ویزا دلانے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کی اور مبینہ طور پر جعلی دستاویزات فراہم کیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق لائبہ اعجاز کی بلیو ایریا میں نعمان نامی ایجنٹ سے ملاقات ہوئی تھی، جس نے خود کو اعلیٰ افسر ظاہر کیا۔ والد کا الزام ہے کہ ملزم نے ان کی بیٹی کو امریکا بھیجنے کے لیے اسٹڈی ویزا دلانے کا وعدہ کیا اور اس مقصد کے لیے 93 لاکھ...
اسلام آباد: گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی تعلیمی فراڈ کے بعد مبینہ خودکشی
اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے بی ایس کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ لائبہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں ایک نیا اور دردناک موڑ سامنے آیا ہے۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے نام پر ستر لاکھ روپے کا تعلیمی فراڈ اس واقعے کا بنیادی سبب بنا۔ پولیس حکام کے مطابق لائبہ کے اہلِ خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تعلیمی کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلے کی آڑ میں ان سے بھاری رقم طلب کی، تاہم بعد میں داخلے کی تمام...
عمران خان کا طبی معائنہ: انزائٹی لیول 'تھری پلس' تک پہنچنے کا کیا مطلب ہے؟
اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے دس اگست کو ہونے والے طبی معائنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق،ں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا انزائٹی لیول یعنی ذہنی تناؤ کی شدت تھری پلس قرار دیا ہے۔ اس طبی ٹیم میں چار سینئر معالجین شامل تھے جن میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور طبی معائنے کے لیے ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو خصوصی طور پر لندن سے...
پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، ڈی چوک کو کنٹینرز کی دیوار کھڑی کرکے سیل کردیا گیا جب کہ پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے تاہم آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام چھوٹی بڑی سڑکیں کھلی ہیں اور کہیں روڈ بلاک نہیں۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی چوک کو کنٹینرز کی دیوار کھڑی کرکے سیل کردیا گیا ہے جب کہ...
اسلام آباد: نواب بہاولپور فیملی کے گھر سے قیمتی نوادرات چوری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں نواب شہزادہ بہاول عباس خان عباسی کے گھر سے ملازم نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلیے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چوری کیے گئے نوادرات میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، چاندی کے پیالے، سونے کی پلیٹیں، نایاب مجسمے، ریاست بہاولپور کے شاہی نشان والی سونے کی اشیا اور چاندی کا تاریخی فریم شامل ہیں۔ گھر سے تاریخی نوعیت کی پرانی بندوقیں اور تلواریں بھی چوری کیے جانے کی...
مری وین حادثہ: جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی، ایک بچے کی حالت تشویشناک
گزشتہ روز مری میں پیش آنے والے اسکول وین حادثے میں زخمی ہونے والی چودہ سالہ بچی عائشہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی ہے، جبکہ ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ مری کے نواحی علاقے مسیاڑی کے قریب سائن روڈ اور بڑاہوتر کے مقام پر دو نجی اسکولوں کے بچوں کو لے جانے والی وین بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری تھی، جس کے فوراً بعد گاڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس افسوسناک واقعے میں وین میں سوار گیارہ بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی اہم شاہراہیں سیل، تعلیمی ادارے بند
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کو ملانے والی تمام اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو سخت سیکیورٹی تدابیر کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم چودہ، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کو رات گیارہ بجے سے تاحکمِ ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک جبکہ ایم چودہ ہکلہ سے کنڈل تک بند رہے گی۔ اس کے علاوہ جی...
سرکاری ملازمین کا 'ورک فرام ہوم'، ایندھن میں کمی: حکومت کا کفایت شعاری اقدام نافذ
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی...
26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں گھیراؤ جلاؤ، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت درج اس مقدمے کی حتمی سماعت منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ پچیس ستمبر کو...
تحریکِ انصاف کے 5 اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد کے ریڈزون سے گرفتار
اسلام آباد کے ریڈ زون سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پانچ اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، ثناء اللہ مستی خیل، جمال احسن خان، داوڑ خان اور محمد غوث شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو مجوزہ احتجاج سے پہلے ملک کی سیاسی فضا میں شدید گرمی اور تناؤ دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا...
اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، درخت گرگیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بلیو ایریا میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتوار کے روز جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح کے وقت سورج کا راج تھا تاہم دوپہر کے وقت اچانک آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ پہلے تیز ہواؤں نے موسم کو بدل دیا اور اس کے فوراً بعد مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون، سیکٹر ایف سکس اور جی سکس سمیت بعض علاقوں میں دھواں دھار...
پمز سانحہ: ایک روز بعد بھی آگ لگنے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو 24 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی مختلف رپورٹس اور حکام کے بیانات میں آگ لگنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں، جس کے باعث کئی اہم سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔ بدھ کی صبح اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زچہ و بچہ وارڈ کی نرسری میں آگ بھڑکی، جس کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں...
پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کا پول کھل گیا
راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی نظام کی سنگین خامیاں سامنے آگئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات موجود نہیں، جب کہ ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر ایکسٹنگوشرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے الائیڈ سمیت دیگر اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم مکمل طور پر نصب نہیں۔ ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور بینظیر بھٹو اسپتال بھی مکمل فائر سیفٹی نظام سے محروم ہیں۔ حکام کے مطابق تینوں اسپتالوں میں فائر سیفٹی نظام...
سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ تیار: ’آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں نیبولائزر پھٹنے سے لگی‘
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں آتشزدگی کے اصل اسباب کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کسی ایئر کنڈیشن کا کمپریسر پھٹنے یا الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث پیش نہیں آیا، بلکہ نرسری میں انکیوبیٹر کے ساتھ منسلک آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر کے پھٹنے کے باعث رونما ہوا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکیوبیٹر کے ساتھ موجود نیبولائزر پھٹنے سے آکسیجن نے...
'پمز اسپتال میں آگ اور انسانی جانوں کے بچاؤ کے انتظامات ناکافی تھے': سی ڈی اے رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں اسپتال میں آگ سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صبح چھ بج کر پچپن منٹ پر اطلاع ملتے ہی چھ منٹ میں پہلی گاڑی موقع پر پہنچ گئی تھی، تاہم آپریشن کے دوران شدید رکاوٹیں پیش آئیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپتال میں...
اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی، دو جڑواں سمیت 15 نومولود بچے جاں بحق
اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائناکولوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نرسری میں موجود 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات سے متعلق بات کرتے ہوئے ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دلخراش حادثہ ایئرکنڈیشن کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، نرسری میں 16...
حنا جاوید قتل کیس: ملزمان ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل
حنا جاوید قتل کیس میں پولیس نے دونوں ملزمان کو لاہور منتقل کردیا، جہاں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ آج پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مقتولہ حنا جاوید کا شوہر فیصل فیاض اور گھریلو ملازم شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے فرانزک جانچ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروائے جانے کا امکان ہے، جس کے ذریعے تفتیش میں سامنے آنے والے بیانات کی مزید جانچ...
راولپنڈی: شوہر کے ہاتھوں قتل حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
راولپنڈی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی جبکہ پسلیوں اور کولہے پر بھی زخم کے نشانات موجود تھے۔ پوسٹ رپورٹ کے مطابق 45 سالہ حنا جاوید کے دل کے گرد موجود جھلی خون سے بھری ہوئی تھی۔ حنا جاوید کا پوسٹ مارٹم موت کے تقریباً 12 گھنٹے بعد کیا گیا۔ ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، جس کے لیے لاش سے ڈی این اے اور دیگر نمونے حاصل کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کو...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ، مزید برسات کا امکان
راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے اور انڈر پاسز زیرِ آب آ گئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارش کا پانی چھٹہ بختاور سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں، سڑکوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس تمام سلسلے کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 80...
ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ کو والد اور بھائیوں نے مل کر قتل کروایا، پولیس کا انکشاف
راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا شخصیت شمسو بی بی عرف عائشہ گیلامنہ کے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون ایکٹیوسٹ کو ٹیکسلا میں قتل کیا گیا تھا، مقدمے کا مدعی مقتولہ کا والد بنا اور اس نے 2 ملزمان کو نامزد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران مقتولہ کی بہن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جب کہ خاتون کا موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کیا تھا۔ تفتیش میں مقتولہ...
راولپنڈی و اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کے ہیوی اسپیل نے نظام زندگی متاثر کردیا، موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، جبکہ انتظامیہ نے پانی کی سطح بلند ہونے پر خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ مون سون کے سیزن کا ہیوی اسپیل چوتھے روز بھی جاری ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے متاثر ہوئے۔ راولپنڈی میں 150 ملی میٹر سے زائد جبکہ اسلام آباد میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کا نالہ لئی ایک...
عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت شفا اسپتال منتقلی کا امکان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، اس سلسلے میں اسپتال میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل اسپتال کے کمرے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، جب کہ عمران خان کے کمرے کی سیکیورٹی جیل انتظامیہ کے اہلکار سنبھالیں...
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی ملاقات
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں بہن بھائیوں کے درمیان صحت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے حکم سے بھی آگاہ کیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات کرا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جس کے دوران صحت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی نے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو...
آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے 284 غیر ملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے تمام گرفتار 284 غیرملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کرکے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تمام 284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا، غیر ملکیوں کو اسلام آباد...
Police declare female biker’s death in Swan River an accident
Police in Rawalpindi have concluded their investigation into the death of 28-year-old biker Komal Jan, who fell into the Swan River near DHA Phase I, declaring the incident an accident. The investigation team reviewed available evidence, initial statements from witnesses and other information before concluding that Komal fell into the river while recording a TikTok video and drowned. Komal had gone missing after falling from a bridge over the Swan River near DHA Phase I in Rawalpindi.
پولیس نے دریائے سواں میں گرنے والی خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دے دیا
راولپنڈی میں دریائے سواں میں گر کر جاں بحق ہونے والی 28 سالہ خاتون بائیکر سے متعلق پولیس کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں گر کر جاں بحق ہوئی۔ راولپنڈی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز ون کے قریب دریائے سواں پر قائم پل سے گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون بائیکر کومل جان کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے...
پاکستان ریلویز کا 2 بند ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان
وزارت ریلویز نے 2 مسافر ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دونوں ٹرینیں کورونا وائرس کے باعث بند کر دی گئی تھیں۔ بدھ کے روز وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مسافروں کے پر زور اصرار اور ریلوے کے مفاد میں طویل عرصے سے بند 2 مسافر ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو آئندہ 2 ہفتوں کے دوران بحال کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو بحال کر دیا جائے گا جب کہ ملتان سے...
پنجاب میں مون سون بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، مانسہرہ میں 3 طالبات برساتی نالے میں بہہ گئیں
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جانے والی 3 کمسن طالبات برساتی نالے میں بہہ گئیں، جن میں سے 2 طالبات کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں جب کہ ایک طالبہ کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں پیر کے روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 3 طالبات برساتی نالے...
پی ٹی آئی رہنما ماجد ستی کا قتل: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا
راولپنڈی کی مقامی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم کارکن ماجد ستی کے قتل کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جے یو آئی کے مقامی رہنما فرخ کھوکھر کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کیا۔...
یورپ جانے کی خواہش: 4 سال کے دوران 335 پاکستانیوں کو سمندر نگل گیا
ڈنکی لگا کر یورپی ممالک جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں 335 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، آج نیوز نے گزشتہ 4 برس کے دوران مختلف کشتی حادثات کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق جون 2023 سے اب تک 7 مہلک کشتی حادثات رپورٹ ہوئے، جون 2023 میں یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے میں 226 پاکستانی سوار تھے، جن میں 207 جاں بحق جب کہ 19 زندہ بچ گئے۔ دسمبر 2024 میں یونان جاتے ہوئے ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 69 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 25 پاکستانی جاں بحق جب کہ 44...
پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کا قتل: ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا ہوشیاری دکھائی؟
اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن عاصم طارق کی جان لینے والے ملزم سعد عباسی کو پولیس نے کمال ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے صرف نو گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے، اور اس کارروائی کی تمام تصویریں اور ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ شاہین چوک پر اس وقت پیش آیا تھا جب ملزم سعد عباسی زبردستی ایک لڑکی کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہاں سے گزرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق نے جب اس لڑکی کو مشکل میں دیکھا تو انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور لڑکے کو اس حرکت سے...
قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کو دوبارہ پکڑنے کا آپریشن مکمل، آخری ملزم بھی گرفتار
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کی قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کے معاملے پر پولیس نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام 14 حوالاتی گرفتار کرلیے ہیں، ملزمان میں خطرناک قیدی بھی شامل تھے جب کہ حوالاتیوں کے فرار ہونے پر ایس پی پیڈ کوارٹر کو تبدیل اور ڈی ایس پی کو معطل کیا گیا تھا ،واقع کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج تھا۔ راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کا گرینڈ آپریشن مکمل ہوگیا جب کہ آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے واقعے کے...
Placenta smuggling case: probe uncovers anti-ageing injection racket
Investigators have found that human placenta was allegedly being used to manufacture anti-ageing injections, as authorities intercepted a 100-kilogram consignment being smuggled out to Vietnam. The development comes amid an ongoing investigation into a human placenta smuggling case that surfaced in Islamabad last week. Sources said the anti-ageing injections made from the material sold for close to Rs700,000 each.
پلیسنٹا اسمگلنگ کیس: انسانی نال سے اینٹی ایجنگ انجکشنز بنائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد میں ہیومن پلیسنٹا کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انسانی پلیسنٹا مبینہ طور پر اینٹی ایجنگ انجیکشن تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جب کہ حکام نے ویتنام جانےوالی100 کلو کی کنسائنمنٹ کی ایکسپورٹ بھی ناکام بنا دی ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے ہیومن پلیسنٹا اسمگلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق انسانی پلیسنٹا کو اینٹی ایجنگ انجیکشن کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اینٹی ایجنگ انجیکشنز یا شاٹس کی...
فرار ہونے والے اڈیالہ جیل کے قیدی کتنے خطرناک ہیں؟
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل جانے والے 14 خطرناک قیدیوں کے وین سے فرار ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ یہ قیدی کہوٹہ کی کچہری میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس والوں پر حملہ کر کے بھاگ نکلے۔ تاہم، پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے فوری طور پر چار مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ باقی 10 قیدیوں کو ڈھونڈنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں ناکہ بندی کر کے بہت بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے اندرونی ذرائع اور افسران نے واقعے کی تفصیل بتاتے...
اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 گرفتار، 10 کی تلاش جاری
راولپنڈی سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والے 14 قیدی کہوٹہ کے قریب قیدی وین سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جب کہ باقی 10 مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد کہوٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل کچہری کہوٹہ میں پیشی کے بعد زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد 14 قیدیوں کو راولپنڈی سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ...
14 prisoners escape from police van in Kahuta, four recaptured
Fourteen prisoners escaped from a police van in Kahuta on Monday after one of the inmates allegedly threw chilli powder into the eyes of police personnel during a security check, officials said. According to police, the prisoners were being transported back to Adiala Jail after appearing before a court when the prison van was stopped for routine checking.
FIA widens probe into alleged human placenta trafficking network, hospitals under scrutiny
The Federal Investigation Agency (FIA) has expanded its investigation into an alleged human placenta trafficking network after uncovering new leads during the interrogation of five arrested suspects, officials and sources said on Monday. Speaking informally to reporters, FIA Director Shehzad Nadeem Bukhari said the network was allegedly involved in processing human placenta to manufacture collagen injections and skin-related products.
اسلام آباد: انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث غیرملکیوں سمیت 5 افراد گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر F-7/1 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث گرفتار افراد میں سے 3 چینی اور 2 پاکستانی شہری ہیں، گرفتار ملزمان میں چینی شہری لی گینگ لئی، وانگ بھاؤ اور پینگفی گاؤ جب کہ پاکستانی شہری وقاص سرور اور قیصرحنیف شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران گھر سے مختلف انسانی اعضاء اور مبینہ طور پر انسانی گوشت...
FIA arrests five in Islamabad over alleged human organ trafficking
The Federal Investigation Agency (FIA) has arrested five people in Islamabad over their alleged involvement in a human organ trafficking network, sources said on Thursday. The arrests were made during a raid in Sector F-7/1 of the federal capital. According to sources, the suspects include three foreign nationals and two Pakistani citizens. During the raid, authorities reportedly recovered various human organs and suspected human flesh from a house linked to the suspects.
Heavy rains lash KP, twin cities as heatwave breaks
Heavy rains accompanied by strong winds and thunder swept through Khyber Pakhtunkhwa and the twin cities of Rawalpindi and Islamabad on Wednesday, breaking an intense heatwave and bringing relief to residents, though flooding and waterlogging caused disruption across several areas. In Swat’s main city of Mingora, torrential rain triggered flash flooding in streams and nullahs, submerging multiple roads and disrupting traffic.
بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے، یہ پابندی 24 جولائی تک برقرار رہے گی۔ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز اور بھارتی آپریٹرز کے زیر استعمال پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیا کہ بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے ہوائی جہاز اور بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز...
Show More
loading
Actions
Is this you?
As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.Get in touch with Fahad
Contact Fahad, search articles and posts on X, monitor coverage, and track replies from one place.
Learn more about Muck Rack