Express News Pakistan
Verified
Media Company,
Television
Breaking news from Pakistan, including politics, sports, life & style and more - powered by the Express News TV Channel. Source
Actions
Media Outlet details
| Scope | Asian |
|---|---|
| Language | Arabic, Urdu |
| Country | Pakistan |
|
Similarweb UVM |
Request pricing |
|
Comscore UVM |
Request pricing |
Recent Articles
Search Articlesامریکا: منہ سے سب سے زیادہ کاغذی جہاز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 13 سالہ بھتیجی کے ساتھ مل کر ایک منٹ میں منہ سے 20 کاغذی جہاز پکڑ کر سب سے زیادہ کاغذی جہاز پکڑنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 200 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام رکھنے والے ڈیوڈ رش نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال پہلے کاغذی جہازوں سے متعلق یہ ریکارڈ توڑنے کا سوچا تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ کاغذی جہاز کی نوک چہرے پر لگنے سے تکلیف ہوتی ہے تو انہوں نے یہ کوشش مؤخر کر دی۔ رش نے دوبارہ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں کاغذی...
’گاڈ فادر آف اے آئی‘کا طاقتور اے آئی کی نگرانی کے لیے بڑا مطالبہ!
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور نوبیل انعام یافتہ سائنس دان جیفری ہنٹن نے طاقتور مصنوعی ذہانت کے نظاموں کو قابو میں رکھنے اور ان کی نگرانی کے لیے ایک بین الاقوامی ادارہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جیفری ہنٹن کے ساتھ تقریباً 400 سائنس دانوں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کے ایسے واقعات کو روکنا ہے جو کاروباری اداروں اور حکومتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت تیار کرنے...
انگلینڈ: مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
انگلینڈ اور ویلز میں 50 سے 54 سال کی عمر کے مردوں میں خودکشی کی شرح 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات (او این ایس) کے مطابق گزشتہ سال اس عمر کے 532 مردوں نے خودکشی کی، جو ہر ایک لاکھ افراد میں 28 اموات کے برابر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں یہ شرح ہر ایک لاکھ افراد میں 27.3 تھی جبکہ 1981 میں ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکشی کی بلند شرح کا رجحان گزشتہ کئی دہائیوں سے جنریشن ایکس کے مردوں میں...
کراچی، سعید آباد ٹرمینل کے قریب شاہین فورس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار
کراچی: شہر قائد میں سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ سعید آباد پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت اکرم جبکہ ساتھی کو صبور کے نام سے شناخت کیا گیا۔ جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔ متعلقہ
ٹیرف پالیسی میں درآمدی محصولات کے اعدادوشمار پر سوالات
اسلام آباد: حکومت کی قومی ٹیرف پالیسی میں پاکستان کے درآمدی محصولات کے اعدادوشمار اور جنوبی ایشیاکے دیگر ممالک سے ان کے موازنے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ صنعتکار عامر اللہ والا نے الزام عائدکیا ہے کہ پالیسی میں پاکستان کے ٹیرف کی شرح 18۔54 فیصد ظاہرکرنے کیلیے اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی شامل کیاگیا، جبکہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر علاقائی ممالک کیلیے صرف کسٹمز ڈیوٹی کے اعدادوشمار استعمال کیے گئے۔ پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکانومسٹس کی 39ویں بین الاقوامی کانفرنس اور سالانہ...
لاہور، موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں زیر آب آ گئیں، موٹر ویز پر بھی پھسلن
لاہور اور گردونواح میں نماز فجر کے بعد گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شدید بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں وقفے وقفے سے مزید چند گھنٹے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ سڑکوں پر جمع پانی...
گڑھی شاہو ٹرالر حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا
لاہور: گڑھی شاہو میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ٹرالر ڈرائیور اور دیگر عملے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی...
مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات چلا رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب میں بھی مراد سعید کا کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، سہیل آفریدی کو پہلے سے جانتے بھی نہیں تھے۔ مذاکرات کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی سے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے مطالبات...
مطالبات کی منظوری تک امریکا سے جنگ جاری رہے گی، ایران کا دوٹوک اعلان
تہران: ایران نے امریکا کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم وہ نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایران کا مقصد ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا ہے جو مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی روک تھام کرسکے۔ ان کے مطابق تہران مذاکرات کے ذریعے اس ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر...
کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج
کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد جاکھرانی کے گھر پر درخشاں پولیس کے چھاپے کے معاملے پر سرکاری مدعیت میں دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق بنگلے سے بھاری مقدار میں کوکین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں، جبکہ پولیس پر حملے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 704/26 سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق درخشاں پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 6، خیابانِ...