Is this you? As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.
Claim your profile
Articles by Sidratus Zohra
ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پیر کو ہنگو کے علاقے سروخیل میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولیس نے لاشوں کو دوآبہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم گھر کے سربراہ نور رحمان کا...
شانگلہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 8 بچے ندی میں گرگئے، 2 جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت سے متصل سیڑھیاں ٹوٹنے سے 8 بچے ندی میں گرگئے، حادثے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق منگل کو شانگلہ کی تحصیل پورن میں افسسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ تجاوزات ہٹانے کے دوران عمارت کے ساتھ بنی سیڑھیاں اچانک ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں سیڑھیوں پر موجود 8 بچے ندی میں جا گرے۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے جب کہ واقعے...
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں بشمول پشاور، سوات، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان، بٹ گرام، دیربالا، اپر اور لوئر دیر، ہنگو، بونیر، پاراچنار اور اورکزئی سمیت متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر، چلاس شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما...
پشاور اسکول سانحہ: نامزد ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی، 3 گھر چھوڑ کر فرار
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی اسکول سانحے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ اسکول مالک کے علاوہ تین دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں مزید ملزمان اسکول مالک کے مبینہ پارٹنرز ہیں، جو گھر چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے سے متعلق درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی...
پشاور میں اسکول حادثے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال؛ عدالت میں بھی درخواست دائر
دیر کالونی میں اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی پولیس رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی، جبکہ ذمہ داروں کے تعین اور متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے اور صوبے بھر کے اسکولوں کی عمارتوں کا حفاظتی آڈٹ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر تھانہ آغا میر جانی شاہ کو اسکول کی عمارت منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو...
پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ پشاور کے علاقے حسن خیل میں سپین میلہ پولیس پوسٹ پر گزشتہ رات دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے، جبکہ متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں...
پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار سمیت اسکول کے مالکان اور شیئر ہولڈرز کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ آغا میر جانی شاہ میں درج کیا گیا، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اسکول کی چھتیں گرنے سے 30 بچوں اور 2 خاتون اساتذہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی، جبکہ حادثے میں 52 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تفصیلات میں عمارت کی تعمیر...
اسکول کی چھت خستہ حال تھی، جو عارضی سہارے پر کھڑی تھی: پشاور حادثے کی ابتدائی رپورٹ
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی رپورٹ میں عمارت کی تیسری منزل کی چھت گرنے اور اسکول کی عمارت غیرمحفوظ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیسری منزل سے چھت نیچے گری جو 20 سے 25 فٹ اونچائی پر واقع تھی، اسکول کے تمام کمروں کی تیار چھتیں لگی ہوئی تھیں تاہم سب سے بالائی منزل کی چھت بارش کے باعث خستہ ہو چکی تھی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکول...
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق صدارتی حکم نامے کی توثیق کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بدھ کے روز علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔...
پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال: کنٹینرز ہٹا دیے گئے، تعلیمی ادارے کھل گئے
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انتظامیہ کی جانب سے تمام بند شاہراہیں اور داخلی راستے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر صوبے میں بے امنی سے متعلق زیر گردش متعدد دعوؤں کو من گھڑت، گمراہ کن اور غیر ملکی سرپرستی میں چلائی جانے والی منظم پروپیگنڈا مہم قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے پیشِ نظر ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے لگائے گئے تمام کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ پشاور کے اسمبلی چوک ریڈ زون اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سے...
کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: دہشتگرد زیرِ حراست ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام
کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے خودکش اور مسلح حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام نے حملے میں ملوث مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیموں کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اس خونی منصوبے کو دو بنیادی دہشت گردوں نے مل کر تیار کیا تھا، جن کا مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو فرار کروانا تھا۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی سے قبل کوہاٹ میں چند دن ایک مکان میں قیام کیا تھا، جہاں اطلاعات ملنے پر چھاپا مار کر کچھ مشکوک افراد کو...
کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلوگرام بارودی مواد کا استعمال: بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ جاری
وہاٹ پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جس میں حملے کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 ستمبر کو کوہاٹ کے گنجان آباد علاقے ہنگو روڈ پر واقع اولڈ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ جاری تھی کہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد مسلح شدت پسندوں نے پولیس لائنز میں داخل ہوکر اسپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچے قائم کرلیے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایلیٹ فورس، کاؤنٹر ٹیررازم...
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور ہری پور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے...
10 مئی احتجاج کیس ، پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم سمیت 74 ملزمان بری
پشاور کی سیشن کورٹ نے 10 مئی 2023 احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عرفان سلیم سمیت 74 ملزمان کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فراز احمد نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملزمان براہ راست نامزد نہیں، تفتیش کے دوران ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزمان کی کوئی شناختی پریڈ نہیں ہوئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں ملزمان کو براہ راست نامزد نہیں کیا گیا تھا، بلکہ دوران تفتیش ان کے نام شامل کیے گئے۔ فیصلے کے مطابق کسی بھی ملزم کی شناختی پریڈ نہیں کرائی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی جی خیبرپختونخوا نے سڑکیں کھلوانے کی یقین دہانی کرا دی
پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سڑکوں کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے سڑکیوں کھولنے کی یقین دہانی کرا دی۔ صوابی کے رہائشی یوسف علی کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ فضل الرحیم کے ذریعے دائر کی گئی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرخ جمشید نے کی، بعد ازاں سماعت جسٹس فرخ جمشید کے ہمراہ دوبارہ ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو ذاتی...
Show More
loading
Actions
Is this you?
As a journalist, you can create a free Muck Rack account to customize your profile, list your contact preferences, and upload a portfolio of your best work.Get in touch with Sidratus
Contact Sidratus, search articles and posts on X, monitor coverage, and track replies from one place.
Learn more about Muck Rack