کراچی کے مسائل کا ذکر چھیڑ دیں، چند ہی لمحوں میں کوئی نہ کوئی یہ فیصلہ سنا دیتا ہے ”کراچی کو غیر مقامی افراد نے تباہ کر دیا۔“ یہ جملہ اتنی بار دہرایا گیا ہے کہ اب بعض لوگوں کے نزدیک یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت بن چکا ہے۔ مگر کیا واقعی ایسا ہے؟ اگر غیر مقامی افراد ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں تو پھر ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے کہ شہر چلانے والے ادارے کہاں تھے؟ سڑکیں بنانا، پانی فراہم کرنا، سیوریج کا نظام چلانا، ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا، کچرا اٹھانا اور شہری منصوبہ بندی کرنا کس کی ذمہ داری...