خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کو 4 بچوں سمیت بازیاب کرالیا گیا۔ خیبر ضلع کی تحصیل باڑہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی خاتون سلویٰ یاسمین کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو ایک چھاپے کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ غیرملکی خاتون مبینہ طور پر تشدد کا شکار تھیں، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی خاتون نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کر رکھی تھی اور وہ گزشتہ کئی...